نئی دہلی،31؍اکتوبر۔وزیراعظم کے پہنچنے پر ان کا نعروں اور خوشیوں کے ساتھ
خیرمقدم کیا گیا۔ ہر جگہ ’بھارت ماتا کی جئے ‘کی آواز سنائی دی۔ وزیراعظم
نے اجتماع سے خطاب سے قبل ’سردار پٹیل امر رہے‘ کی گونج کی رہنمائی کی۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل کے درمیان نہ
ٹوٹنے والے رشتے کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ وزیراعظم نے ’رن فار یونیٹی‘ کو ہری
جھنڈی
دکھائی۔ پُرجوش بھیڑ نے دوڑ میں شرکت کے لیے ایک دوسرے سے مسابقہ
آرائی کی۔ بھیڑ کا حصہ بننے کے لیے وزیراعظم اسٹیج سے اترے۔ دوڑ میں شرکت
کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیراعظم نے چند فاصلہ تک دوڑ لگائی۔دوڑ
لگانے والوں میں نوجوانوں اور بچوں نے کافی پُرجوش مظاہرہ کیا۔ اولمپک ،
ایشیاڈ اور دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغے کے فاتحین اور کرکٹ کھلاڑیوں کو
بھیڑ کی طرف سے زبردست ستائش ملی۔